Official Web

کیا وائرس کا کولڈ چین پھلاؤ قابل اعتماد ہے؟

چائنا -ڈبلیو ایچ او جوائنٹ ایکسپرٹ گروپ کی جانب سے نوول کورونا وائرس کی ٹریس ایبلٹی پر جاری کی گئی تحقیقی رپورٹ میں یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ کولڈ چین ٹرانسمیشن نوول کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا ایک  "ممکنہطریقہ  ہو سکتا ہے۔بہت سےمغربی ماہرین نے اس نظریہ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ۔ان کا خیال ہے کہ چین نے اپنے آپ پر سے بیرونی توجہ کو ہٹانےکے لیے یہ نظریہ پیش کیا  ہے۔

چینی سی ڈی سی کے انسداد وبائی امراض کے  انسٹی ٹیوٹکے ڈائریکٹر شو وین بو نے وضاحت کی کہ اگر  نوول کورونا وائرسسے آلودہ کولڈ چین مصنوعات نے متعلقہ ملازمین کو متاثر کیا  تو  یہملازمین "صفر مریضتصور کئے جا سکتے ہیں۔ وبا پھیلنے کے بعد ، اگر ٹریس ایبلٹی کی منظم تحقیقات بروقت نہ کی گئی تو کولڈ چین کے خفیہ ٹرانسمیشن کے شواہد "چھپائے” جائیں گے۔ چینی سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کولڈ چین ٹرانسمیشن پر  وائرس کی منتقلی کے ذریعہکے طور پر پوری  توجہ دی جانی چاہیے۔ کولڈ چین آلودگی اورٹرانسمیشن کو روکنے  کے لیے ایک عالمی کوآرڈینیشن میکانزم قائم کیا جانا چاہیے اور دور دراز پھیلاؤ  کی روک تھام  کے لئےانسدادی تدابیر کو تلاش کیا جا نا چاہیے۔