Official Web

جنوبی کوریا میں چینی رضاکار فوج کے شہداء کی باقیات چین کے لئے روانہ

دو ستمبر  کی صبح کو  چین اور جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں جنوبی کوریا میں چینی  رضاکار فوج کے شہداء کی باقیات کیآٹھویں کھیپ کو چین کے حوالے کیا گیا۔چین کےریٹائرڈ فوجیوں کے امور کے نائب وزیر  چھانگ زنگ گوونے چینی وفد کیقیادت کرتے ہوئے  تقریب میں شرکت کی۔جنوبی کوریا کی نائبوزیر دفاع پارک جے من نے جنوبی کوریا کے وفد کی قیادت کیاور  چینی فوجیوں کی باقیات چین کے حوالے کیں ۔

چین اور جنوبی کوریا کے نمائندوں نے اس موقع پر باقیاتکی حوالگی کی دستاویز  پر دستخط کیے ، تقریب میں 109 چینی عوامیرضاکاروں کی باقیات اور  ان کے زیر استعمال1226 اشیا چینکے حوالے کی گئیں۔

جنوبی کوریا میں چینی سفیر شینگ ہائی مینگ نے چینی عوامی رضاکاروں  کے تابوتوں کو قومی پرچم سے ڈھانپا۔

اس موقع پر چین کی جانب سے ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی   شہیدوں کے تابوتوں کو یون -20 خصوصی طیارے میں لے گئی  اور  مادر وطن کی جانب واپسی کا سفر شروع کیا۔

چین جنوبی کوریا کے متعلقہ محکموں اور عملے کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔ چین جنوبی کوریا کے ساتھ دوستانہ تعاون اور تبادلے کو مزید گہرا کرے گا ، جنوبی کوریا میں چینی عوامی رضاکاروں کی باقیات کے تحفظ کو فعال طور پر فروغ دے گا ، تاکہ مزید رضاکار شہداء کی باقیات مادر وطن میں واپس لوٹ سکیں۔ 

دو ستمبر کی  صبح ، جنوبی کوریا میں چینی عوامی رضاکاروں کی باقیات کی  آٹھویں کھیپ کو چینی فضائیہ کے خصوصی طیارےکے ذریعے جنوبی کوریا سے چین کے صوبہ لیاؤ نینگ  کے شہر  شنیانگ پہنچایا گیا۔

جب یون -20 طیارہ چین کی فضاؤں میں داخل ہوا تو  دو جنگی طیاروں نے جہاز کا استقبال کیا اور اس کے ساتھ پرواز کی۔ لینڈنگ کے وقت یون-20 کو ” واٹرگیٹس” کے اعلی ترین اعزاز  سے سلامی دی گئی ۔