Official Web

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا: آرمی چیف

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی جدو جہد آزادی کا استعارہ تھے، علی گیلانی بھارتی بربریت کے خلاف انتھک جدوجہد کی علامت تھے۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کا درخشاں ستارہ تھے، کشمیری عوام آج ایک عظیم حریت رہنما سے محروم ہوگئے، اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، تحریک آزادی کیلئے سید علی گیلانی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔