Official Web

20 شہروں کی 40 فیصد آبادی کی جزوی ویکسینیشن کا ہدف مکمل کرلیا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسدعمر نے کہا ہے کہ 31 اگست تک ملک کے 24 شہروں میں 18سال سے اوپر کی 40 فیصد آبادی کی جزوی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا تھا، 20 شہروں میں ویکسی نیشن کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ۔

اپنی ٹوئٹ میں اسدعمر نے کہا کہ این سی او سی نے 31 اگست تک ملک کے 24 شہروں میں 18 سال سے اوپر کی چالیس فیصد آبادی کی جزوی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا تھا، 20 شہروں میں ویکسی نیشن کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے تاہم حیدرآباد،مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ میں ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی ایک دن میں زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن پہلی مرتبہ 15 لاکھ سے زائد کی سطح پار کرگئی ہے، گزشتہ روز پندرہ لاکھ نوے ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، گزشتہ روز دوسری ڈوز سب سے زیادہ دس لاکھ 71 ہزار 519افراد کو لگائی گئی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کی 35 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز لگ چکی ہے، اسلام آباد 69، آزاد کشمیر 51، گلگت بلتستان 39، پنجاب میں 37 فیصد ، خیبرپختونخوا 35، سندھ 32 اور بلوچستان میں 12فیصد اہل آبادی کو ویکسین لگ گئی ہے۔

%d bloggers like this: