Official Web

واحد ٹیسٹ؛ آسٹریلیا کو طالبان کا گرین سگنل مل گیا

سڈنی: آسٹریلیا کو واحد ٹیسٹ کیلیے طالبان کا گرین سگنل مل گیا جب کہ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہوبارٹ میں افغان ٹیم کے ساتھ میچ شیڈول پر ہونے کیلیے پْراعتماد ہیں۔

آسٹریلیا کو رواں برس ایشز سے قبل افغانستان سے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے، یہ مقابلہ ہوبارٹ میں شیڈول اور اسے ایشز کی تیاری کیلیے اہم قرار دیا جا رہا ہے،افغانستان پر طالبان کے کنٹرول سے افغان ٹیم کے ٹورزپر غیریقینی ظاہر کی جا رہی ہے،البتہ وہاں سے اب آسٹریلوی بورڈ کو گرین سگنل ملنا شروع ہوگئے ہیں۔
طالبان کے کلچرل کمیشن کے ڈپٹی سربراہ احمد اللہ واثق نے کہا کہ مستقبل میں ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرینگے، ہماری ٹیم آسٹریلیا جا سکتی اور ان کی ٹیم یہاں آسکتی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہاکہ ہم آسٹریلیا اور افعان ٹیم کے درمیان ہوبارٹ میں تاریخی میچ کی میزبانی کیلیے پْراعتماد ہیں، دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ اس ٹور کو یقینی بنانے پر کام کررہے ہیں جوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فوری بعد شیڈول ہے، اس حوالے سے ہم مرکزی اور تسمانیہ کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تاکہ افغان ٹیم کی شیڈول کے تحت آسٹریلیا آمد کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ افغانستان کو سری لنکا میں پاکستان کی میزبانی کرنا تھی مگر سفری مسائل کی وجہ سے وہ سیریز ملتوی کی جا چکی،البتہ افغان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔