Official Web

ہمارے ملک نے مکمل آزادی حاصل کرلی، امریکی انخلا پر طالبان کا بیان

امریکا نے افغانستان سے انخلا ڈیڈلائن سے قبل ہی مکمل کیا اور وہاں موجود آخری امریکی فوجی بھی پیر کی  رات 12 بجے سے  پہلے ہی کابل ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئے اور اس طرح  امریکا کی 20 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ ہوا ۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ  مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ آخری امریکی فوجی  دستہ 12 بجے کابل ائیر پورٹ سے چلا گیا ہے  اور ہمارے ملک نے اپنی مکمل آزادی حاصل کرلی ہے ، خدا کا شکر ہے’۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد   نے کہا کہ  آخری امریکی فوجی دستہ 12 بجے کابل ائیر پورٹ سے چلا گیا ہے فوٹو: اسکرین گریب
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد   نے کہا کہ  آخری امریکی فوجی دستہ 12 بجے کابل ائیر پورٹ سے چلا گیا ہے فوٹو: اسکرین گریب 

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے انخلا مکمل ہونے پر  طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور جشن منایا گیا ۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘کابل میں فائرنگ کی آوازیں امریکی فوجیوں کے انخلا پر خوشی  کا اظہار ہے  شہری پریشان  نہ ہوں’  ۔

کابل میں فائرنگ کی آوازیں امریکی فوجیوں کے انخلا پر خوشی کا اظہار ہے —فوٹو:اسکرین گریب
کابل میں فائرنگ کی آوازیں امریکی فوجیوں کے انخلا پر خوشی کا اظہار ہے —فوٹو:اسکرین گریب 

اس کے علاوہ سینیئر طالبان رہنما انس حقانی کا کہنا ہے کہ ‘ طالبان نے تاریخ رقم کردی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان پرامریکا اورنیٹو کا 20 سال کا قبضہ آج ختم ہوگیا، 20 سال کےجہاد،قربانیوں اورسختیوں کےبعدیہ تاریخی لمحات قابل فخرہیں۔

%d bloggers like this: