Official Web

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1817 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 111000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر95165 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 5000روپے کم ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226روپے پر مستحکم رہی۔