Official Web

میاو قومیت کی دستکاری ، مقامی سطح پر غربت سے نجات پانے کا اہم کردار

چین کے صوبہ گوئی جو کا دیہی علاقہ ہواوو دو ہزار سترہ  میں مختلفسطحوں کی حکومتوں اور  اداروں کی مدد سے  غربت سے نجات پاچکا ہے ۔ ماضی میں یہاں غریب آبادی کا تناسب مجموعی آبادی کا66.3فیصد تھا تاہم اب یہ علاقہ مقامی چمکدار موتی  بن چکا  ہے ۔

ہواوو دیہات میں اٹھانوے  فیصد افراد کا تعلق میاو قومیت سےہے اور تقریباً ہر خاندان میاو  دستکاری میں مہارت رکھتا ہے ۔ روایتی دستکاری کو خوشحالی کی صنعت میں بدلنے کے لیے ، مقامیحکومت نے  ہواوو دیہات کے لیے قائم  نقل مکانی سائٹ کےقریب ہی انسداد غربت ورکشاپ قائم کی تاکہ دیہی باشندوں کونزدیکی روزگار فراہم کیا جا سکے۔

رواں سال فروری میں  چینی  صدر شی جن پھنگ نے گوئی جو کادورہ کیا۔انہوں نے ہواو و دیہات  کی انسداد غربت ورکشاپمیں  میاؤ کڑھائی کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ  یہنہ صرف ایک صنعت ہے بلکہ ایک ثقافت بھی ہے ۔ انہوں نےکہا کہ میاو دستکاری کی  ترقی نہ صرف قومی ثقافت اور روایتیثقافت کو فروغ دے سکتی ہے بلکہ صنعتی انسداد غربت اور دیہیحیات کاری میں بھی  اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔

چینی صدر شی جن پھنگ  نے حال ہی میں  مرکزی قومیتی امور کےپانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام قومیتوںکو مل کر سوشلسٹ جدت کی جانب بڑھنا چاہیے۔

%d bloggers like this: