Official Web

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے بھارت کو ایک ننگز اور 76 رنز سے شکست دیدی

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے بھارت کو سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک ننگز اور 76 رنز سے شکست دیدی۔

دوسری اننگز میں پوری بھارتی ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں پجارا 91 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کوہلی نے 55 اور روہت شرما نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ اولے رابنسن مین آف دی میچ قرار پائے جنہوں نے دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلے دن سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ پہلی اننگز میں کوہلی الیون 78 کے سکور پر آوٹ ہوگئی تھی جس کے بعد انگلش بلے بازوں نے 432 رنز بنا دیے تھے۔ جوئے روٹ نے شاندار سنچری بنائی تھی۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔