Official Web

وائرس کے ماخذ کی تلاش کو سیاسی رنگ دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ما چاؤ شوئی نائب چینی وزیر خارجہ

چین کے نائب وزیر خارجہ ما چاؤ شوئی نے اٹھائیس اگست کو چائنامیڈیا گروپ کو انٹرویو دیتےہوئے امریکہ کے خفیہ ادارے کیجانب سے تیار کردہ ٹریس ایبلٹی رپورٹ کے حوالے سے بیاندیا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سےتیار کردہ نام نہاد ٹریس ایبلٹی انویسٹی گیشن رپورٹ ایک مکملسیاسی اور، جھوٹ پر مبنی رپورٹ ہے ، جس کی سائنسی  ساکھ اور حیثیت نہیں ہے۔ اس رپورٹ کے ذریعے امریکہ نے چین پربہتان اندازی کی ہے۔ چین نے اس رپورٹ کی سخت مخالفتکی ہے اور امریکی فریق کے ساتھ اس حوالے سے سنجیدہ باتچیت کی ہے۔

ہم نےکئی دفعہ اس بات کو دہرایا ہے کہ نوول کورونا وائرس کےماخذ کا سراغ لگانا ایک پیچیدہ سائنسی مسئلہ ہے اور اس پر صرفعالمی سائنسدانوں کے ذریعے ہی تحقیق ہونی چاہیے ۔تاہم امریکہسائنس اور حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی جوڑ توڑ اورانٹیلی جنس ٹریسنگ کے جنون میں مبتلاہے۔ وہ کوئی حقیقی ثبوتفراہم نہیں کر سکا، لیکن امریکہ نے چین کو بدنام کرنے کے لیےبار بار جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔ ان کا مقصد ذمہ داری کو چین پرمنتقل کرنا اور سیاسی وائرس پھیلانے کے لیے ٹریس ایبلٹی کےمسئلے کو استعمال کرنا ہے۔ ٹریس ایبلٹی کے لیےامریکہ میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کا استعمال خود ٹریس ایبلٹی کے مسئلے کو سیاسیبنانے کا آئینہ دارہے۔ امریکہ کی جانب سے ٹریس ایبلٹی ایشو کوسیاسی بنانا غیر مقبول ہے اور عالمی برادری نے اس کی بھرپورمخالفت کی ہے۔