Official Web

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات شام کے چارج۔ڈی افیئر ڈاکٹر ماذن عبید نے ملاقات کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات شام کے چارج۔ڈی افیئر ڈاکٹر ماذن عبید نے ملاقات کی۔ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اسپیکر اسد قیصر نےکہا کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مذکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے۔انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے کوششیں کیں ہیں۔انہوں نے کہ پاکستان افغانستان میں افغان عوام کی حمایت اور خواہشات سے بننے والی حکومت کا خواہاں ہے۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اسلامی ممالک میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شام کے پاکستان میں تعینات چارچ ڈی افیئرز ڈاکٹر ماذن نے کہا کہ شام پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام اور پاکستان انتہا پسندی اور دہشتگردی کا شکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کو گزشتہ 11 سالوں سے دہشتگردوں کی کاروائیوں کا سامنا ہے۔انہوں نے پاکستان کا دہشتگردی پر قابو پانے کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ شام کی حکومت اپنے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتی ہے۔