Official Web

چین ۔امریکہ دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ، چینی وزارت تجارت

چھبیس تاریخ کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فینگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران چین۔امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ فریقین معمول کی بات چیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

گاؤ فینگ نے کہا کہ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین اور امریکہ کے درمیان مصنوعات کی دو طرفہ تجارت میں  پچھلے سال کی اسی مدتکے مقابلے میں  40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان میںچین کے لیے امریکی درآمدات میں  50.4 فیصد اضافہہوا جبکہ امریکہ کے لیے چینی برآمدات میں 36.9 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوںممالک کی معیشتوں کا ایک دوسرے پر نمایاں حدتک انحصار ہے اور دو طرفہ اقتصادی و تجارتیتعاون دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امریکی محاصل  میں اضافہنہ صرف چین بلکہ خود امریکہ اور عالمی معیشت کیبحالی کے لیے سودمند نہیں  ہے ۔

%d bloggers like this: