Official Web

چین میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے لیے مالیاتی حمایت سمیت دیگر اقدامات کا تعین

پچیس اگست کو چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی زیرِ صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں چین میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے لیے مالیاتی حمایت سمیت دیگر اقدامات کا تعین کیا گیا  نیز خواتین اور بچوں کی ترقی  کے پروگرامز برائے (۲۰۳۰ – ۲۰۲۱ ) منظور ہوئے ۔
اجلاس میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی  کے جامع فروغ کے لیے مالیات اور ٹیکسیشن معاونت پر زور دیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں کہا گیا کہ حیاتیاتی تحفظ کے لیے اہم علاقوں  کے ساتھ تعاون کیا جائے گا ۔پہاڑوں،دریاؤں،جنگلات،کھیتوں،جھیلوں اور سبزہ زاروں کے تحفظ اور بحالی کو منظم طور پر فروغ دیا جائے گا۔دریائے یانگسی کے طاس میں ریلوے،ہائی ویز اور ہوائی اڈوں کی تعمیر اور سیلاب سے بچاو کے منصوبوں کی تعمیر کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ یانگسی کے آس پاس کے صوبوں اور شہروں میں آزاد تجارتی آزمائشی علاقوں کے قیام اور مجموعی بانڈڈ زونز کو بھی معاونت فراہم کی جائے گی اور عالمی منڈی میں شرکت کے لیے درمیانی اور چھوٹی انٹرپرائزز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
اجلاس میں خواتین اور بچوں کی ترقی کے لیے منظور کردہ دو پروگرامز میں تین بچوں کی پالیسی کے لیے معاون اقدامات میں بہتری کی ہدایات پیش کی گئیں۔