Official Web

ویسٹ انڈیز کیخلاف فاتحانہ دورہ مکمل کرنے والے قومی شاہین آج وطن واپس پہنچیں گے

لاہور:  ویسٹ انڈیز کے خلاف فاتحانہ دورہ مکمل کرنے والےقومی شاہین آج وطن واپس پہنچیں گے، ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا کا شکار ہوئے تو انہوں نے جمیکا میں ہی قرنطینہ کرلیا، کپتان بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ کی جیت کو ٹیم کی جدوجہد قرار دے دیا۔

کیربینز کے دیس قومی کرکٹرز کا کامیاب دورہ، ٹی 20 سیریز کی جیت کے بعد آخری ٹیسٹ میں فتح یاب شاہینوں نے وطن واپسی کے لیے اڑان بھر لی، آج رات لاہور پہنچیں گے۔

اظہر علی، محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ اور سی پی ایل کے لیے ٹیم سے علیحدہ ہو گئے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت، جمیکا میں ہی دس روز قرنطینہ کریں گے ۔

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ایک سو نو رنز کی جیت کا سہرا کپتان بابر اعظم نے پوری ٹیم کے سر سجا دیا۔

طویل دورانیے کی کرکٹ میں فواد عالم کی تاریخ ساز سنچری اپنی جگہ، اٹھارہ وکٹوں کے ساتھ مین آف دی سیریز بننے والے شاہین آفریدی نے بھی بڑا کارنامہ کر دکھایا۔