Official Web

طلبا کے والدین سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ طلب

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کے احکام پر نجی اسکولوں نے والدین سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل طلب کرنا شروع کردیے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے 100 فیصد کورونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے اسکولوں کو 30 اگست سے کھولنے کی اجازت دی ہے جس کے پیش نظر اسکول انتظامیہ نے والدین کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کیلیے ای میل بھیجنا شروع کردی ہیں۔

نجی اسکولوں نے والدین کو 28 اگست تک ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ماں، باپ دونوں کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل جمع کرائیں۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے اعلان کے مطابق صرف 100 فیصد ویکسی نیشن کرانے والے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، تدریسی و غیر تدریسی عملے سمیت والدین کی ویکسی نیشن بھی لازمی ہوگی۔

%d bloggers like this: