Official Web

کولمبیا: کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں 12 کان کن ہلاک

بگوٹا:  کولمبیا میں واقع کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے سے 12 کان کن ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کان میں متھین گیس کے دھماکے کے نتیجے میں کان کنوں کی ہلاکتیں ہوئیں، متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، حکام نے حادثے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدرری کیا ہے۔

کولمبیا میں غیر قانونی کان کنی کے سبب حادثات پیش آنا معمول بن چکا ہے، گذشتہ سال بھی کان کنی کے حادثات میں 171 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔