Official Web

چینی صدر کا چین -شنگھائی تعاون تنظیم ڈیجیٹل اکانومی فورم اور چین انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ انڈسٹری ایکسپو۲۰۲۱ کے نام تہنیتی خط

تیئیس اگست کو چین کے صدر مملکت شی جنپھنگ نے چینشنگھائی تعاون تنظیم ڈیجیٹل اکانومی فورم اور  چین انٹرنیشنل انٹیلیجنٹانڈسٹری ایکسپو ۲۰۲۱ کے نام تہنیتی خط بھیجا۔
اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ 5G،مصنوعی ذہانت، سمارٹ سٹی سمیت نئی ٹیکنالوجی ، نئی صنعتیں اور نئے پلیٹ فارمز  سامنےآرہے ہیں جن کے عالمی ٹیکنالوجی کی جدت،صنعتی ڈھانچے کی تبدیلی اور معاشی و سماجی ترقیپر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔  چینڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے ۔اس کے علاوہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور معاشی وسماجی ترقی کے انضمام کو بھی فروغ دے رہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر چین تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر شنگھائی سپرٹ کی روشنی میںڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاونمیں بھرپور حصہ لینا چاہتا ہے اور ڈیجیٹلمعیشت کے تعاون کے ایک نئے مرحلے کی تشکیلکرنا چاہتا ہے۔
چین -شنگھائی تعاون تنظیم ڈیجیٹل اکانومی فورم اور چین انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ انڈسٹری ایکسپو ۲۰۲۱ ، بیک وقت چین کے شہر چھونگ چھنگ میں منعقد کی جارہی ہیں اور ان کا افتتاح بھیایک ہی دن ہوا ہے۔