Official Web

افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ہم آہنگی کیساتھ عملی اقدامات کرنا ہوں گے: اسد مجید

واشنگٹن:  امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن کے لیے ہم آہنگی کیساتھ عملی اقدامات کرنا ہوں گے، امریکا اور عالمی برادری کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا افغانستان میں حالات خانہ جنگی میں تبدیل نہ ہوں، حالات سے معلوم ہو رہا ہے ابھی تک افغانستان میں کوئی بڑا پرتشدد واقعہ نہیں ہوا، ہم بہتری کے لیے پر امید ہیں۔

اسد مجید کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں افغان سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو، پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی۔