Official Web

ملک میں سیمنٹ کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران 27.31 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی پیداوارمیں گذشتہ مالی سال کے دوران 27.31 فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق مالی سال 2021 میں ملک میں سیمنٹ کی پیداوارمیں پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 27.31 فیصد کی شرح سے نموہوئی ہے جبکہ جون کے مہینہ میں سیمنٹ کی ملکی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر32.44 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

مالی سال 2021 میں ملک میں 49,803000 ٹن سیمنٹ کی پیداوارریکارڈکی گئی جو مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 27.31 فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال 2020 میں ملک میں 39,121000 ٹن سیمنٹ کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

جون کے مہینہ میں ملک میں 4,666000 ٹن سیمنٹ کی پیداوارہوئی جو جون 2020کے مقابلہ میں 32.44 فیصدزیادہ ہے۔ جون 2020 میں ملک میں 3,523000 ٹن سیمنٹ کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مجموعی طورپر14.85 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے۔