Official Web

‎یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافہ

 حکومت نے آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپرآٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میںایک بار پھر اضافہ کردیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد 20 کلو والے آٹے کی قیمت 800 سے بڑھا کرساڑھے 900 روپے کردی گئی۔آٹے کے دس کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد دس کلو والا تھیلا 400 روپے سے بڑھا کر 475 روپے فی کلوکردیا گیا۔چینی پرفی کلو17 روپے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے سے بڑھ کر85 روپے ہوگئی۔حکومت نےسبسڈائزگھی کی قیمت میں بھی 90 روپے فی کلو تک اضافہ کیا جس کے بعد 170 روپے فی کلو والا گھی 260 روپے فی کلوکردیا گیا۔

اس سخت ترین مہنگائی کے دور میں یوٹیلٹی سٹورز ہی غریب و کم آمدن والے طبقے کے لئے غنیمت اور سہارا تھا جہاں پر انہیں اپنیضرورت کے مطابق مناسب قیمت پر آٹا  چینی اور گھی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار کے بعد مل جایا کرتی تھی لیکن رمضانالمبارک کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی  چینی اور آٹے کی سپلائی بند ہو گئی ۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید کچھ وقفے کے بعد پھرسے سستی چینی اور گھی کی سپلائی شروع ہو جائے گی لیکن حکومت کی طرف سے یک دم یوٹیلٹی سٹورز پر فراہم کی جانے والی سستیچینی  آٹا اور گھی کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا گیا جس پر غریب و کم آمدن والے طبقے کا پریشان ہونا یقینی امر ہے ۔ یوٹیلٹیسٹورز پر ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ ظاہر ہے یہی بتائی جائے گی کہ کھلی مارکیٹ میں نرخ زیادہ ہیں اس وجہ سے یہاں بھیریٹ بڑھانا پڑا ہے چاہئے تو یہ تھا کہ حکومت اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتی اور کھلی مارکیٹ میں آٹے  چینی اور گھی کیقیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کرتی لیکن الٹا یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتیں بڑھا کر حکومت نے مافیا کے سامنے اپنی بے بسی کااظہار کر دیا ہے۔ آٹا چینی اور گھی ایسی روزمرہ ضروری اشیاء ہیں جو ہر امیر وغریب کی یکساں ضرورت ہے کی قیمتیں بڑھانا باعثتشویش ہے۔ ایک عام آدمی نہ تو گاڑی اور بنگلے کی خواہش رکھتا ہے اور نہ ہی عیش وعشرت مانگتا ہے وہ صرف دو وقت کی روٹیباعزت طور پر حاصل کرنے کی تمنا رکھتا ہے لیکن اشیاء صرف کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے غریب طبقے کو روٹی سے محرومکیا جا رہا ہے حکومت کو اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے اور نہ صرف یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہواپس لینے کے احکامات جاری کئے جائیں بلکہ کھلی مارکیٹ میں آٹا  چینی اور گھی اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء عوام کو مناسبنرخوں پروگرام کرنے کا اہتمام کیا جائے تاکہ مہنگائی کے ستائے غریب عوام کی مشکلات ومسائل میں کمی آسکے۔