Official Web

‎دس نئے اقتصادی زونز کے قیام کافیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کے وژن کے مطابق صوبے میں صنعتی شعبے کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے نئی صنعتی پالیسی 2020 ء کےتحت آئندہ دس سالوں میں دس اکنامک زونز ،19 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس جبکہ اگلے پانچ سالوں میں کم سے کم دو مزید اسپیشلاکنامک زونز قائم کئے جائیں گے ۔ اسی طرح ایبٹ آباد ، ڈی آئی خان، بنوں، درہ آدم خیل، شاہ کس اور مردان سمال انڈسٹریلاسٹیٹس کواسپیشل اکنامک زونز کا درجہ دیا جائے گا۔ یہ بات گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت نئی صنعتیپالیسی سے متعلق ایک اجلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس میں نئی صنعتی پالیسی پر عمل درآمد کیلئے ایکشن پلان کی باقاعدہ منظوری دےدی گئی ۔ اجلاس میں نئی صنعتی پالیسی پر عمل درآمد اور نگرانی کیلئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت کی سربراہی میں 15 رکنی کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس کو نئی صنعتی پالیسی کے مختلف پہلوئوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ صنعتی پالیسی کے تحت صوبے کی بیمار اور بند صنعتوں کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کے علاوہ صوبے کی صنعتوں کو گیس اوربجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ صوبے میں صنعتی ترقی کیلئے آئندہ 10 سالوں میں 10اکنامک زونز قائم کئے جائیں گےجن میں چترال ، غازی، درابن، سوات ،بونیر اور دیگر شامل ہیں۔ اجلا س کو آگاہ کیا گیا کہ صنعتی یونٹس تک سڑکوں کی تعمیر اور دیگرانفراسٹرکچر کی تعمیر بھی صنعتی پالیسی کا حصہ ہیں۔ صنعتی پالیسی کے تحت صوبے میں پہلے سے موجود اور نئی قائم کی جانے والیچھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی مالی معاونت کیلئے آسان قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ صوبے میں کاٹیجانڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے درہ آدم خیل میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ سنٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو بین الاقوامیمعیار کی تربیت دی جاسکے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں صنعتوں کو فروغ دےکر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہی ہے جبکہ صنعتوں کو مقامی سطح پر پیدا کی جانے والی بجلیرعایتی نرخوں پر فراہم کی جارہی ہے جس کا حتمی مقصد اس شعبے کوجدید عصری تقاضوں کے مطابق ترقی دینا ہے۔

کسی بھی ملک اور علاقے کی معاشی واقتصادی ترقی میں دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ کی اہمیت سے بھی کسی طور پر انکارنہیں کیا جا سکتا جن ممالک نے صنعتی ترقی پر بھرپور توجہ دی وہ آج معاشی طور پر خوشحال ممالک کی صف میں شامل ہیں جاپان اورچین کی بے مثال ترقی بھی صنعتی شعبہ کی مرہون منت ہے۔ ہمارے ہاں بھی ہر دور میں صنعتی ترقی کے بلند وبانگ دعوے کئےجاتے رہے ہیں لیکن اس میدان میں آج بھی ہم دیگر ممالک سے بہت پیچھے ہیں صوبائی حکومت کی طرف سے صوبہ میں 10 اقتصادی زونز اور 19 سمال انڈسٹریل سٹیٹس قائم کرنے کا خوش آئندہ اور اطمینان بخش ہے کیونکہ جتنی زیادہ صنعتی قائم ہوں گیاتنی ہی معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا جس سے بیروزگاری اور غربت میں کمی ہو گی۔ لہٰذا جتنے بھی صنعتی زونقائم کئے جانے ہیں ان پر کام کی رفتار تیزتر کی جائے جبکہ کاٹج انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے سہولیات اور بھرپور اقدامات کیضرورت ہے۔ کاٹج انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے تربیتی مراکز کے قیام کے ساتھ ساتھ لوگوں کو قرضوں کی فراہمی پر بھی توجہ دیجائے جس سے معاشی خوشحالی کی منزل اور بیروزگاری جیسے اہم مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔