Official Web

چینی وزیر خارجہ کی افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کے سربراہ سے ملاقات

۲۸ جولائی کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے  چین کے شہر تیان جن میں افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کے انچارج عبد الغنی برادر سے ملاقات کی ۔

وانگ ای نے کہا کہ چین ہمیشہ افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا آیا ہے اور کبھی افغان داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے ۔  افغان  طالبان اپنے  ملک میں  اہم سیاسی اور عسکری قوت ہیں ۔ امید ہے کہ وہ افغانستان میں پرامن مفاہمت اور  اس کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کریںگے ۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ ” مشرقی  ترکستان اسلامی تحریک ‘ سلامتی کونسل کی دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے اور  چین کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے براہ راست خطرہ  ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی افغان طالبان ” مشرقی  ترکستان اسلامی تحریک ” سے مکمل طور پر الگ رہیں گے اور اس دہشت گرد تنظیم پر کاری ضرب لگائیں گے۔