Official Web

اسی فیصد نیٹیزین کا خیال ہے کہ انسداد وبا کے امور میں سیاست کی گئی ہے۔سی جی ٹی ان سروے

سی جی ٹی این تھنک ٹینک نے 26 جولائی کی شام ایک آن لائن سروے کی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہعالمی سطح پر اسی فیصد  نیٹیزین  کا خیال ہے کہ  انسداد وبا کے امور میں سیاست کی گئی ہے۔

یہ رائے شماری بیجنگ کے وقت  کے مطابق 24 جولائی کیصبح   شروع ہوئی  جو اقوام متحدہ کی چھ  سرکاری زبانوں میں کیگئی یعنی چینی ، انگریزی ، روسی ، فرانسیسی ، ہسپانوی اور عربی ۔

سروے میں حصہ لینے والے کچھ انگریزی بولنے والے انٹرنیٹصارفین نے اپنے پیغام میں  اس بات کی نشاندہی کی کہ WHO کو سیاسی دباؤ کو حل کرنے کے لئے سخت کوشش کرنی چاہئے ۔ ان کا خیال ہے کہ امریکہ  وائرس کا سراغ لگانے کے ذریعے چین  پر قابو پانا چاہتا ہے۔کچھ فرانسیسی بولنے والے نیٹیزین نےیہ پیغام چھوڑا کہ امریکہ اس وائرس کے سراغ لگانے کی بنیاد پر چین پر مزید پابندی عائد کرنا چاہتا ہے۔ کچھ روسی نیٹیزین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ مغربی ممالک کی طرف سے شروع کی جانے والی جنگ ہے۔

سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ٹویٹر  پر سروے میں حصہ لینے والے  83فیصد  لوگوں نے مختلف   ممالک میں وائرس کا سراغ لگانے کی تحقیقات  کی حمایت کی ،جبکہ فیس بک  پر یہ  شرح79 فیصد بنی  اور  چینی میکروبلاک کے پلیٹ فارم پر یہ  شرح93فیصد تک پہنچی  ہے۔