Official Web

مثبت اور مستحکم چین -امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے حق میں بہتر ہیں،چینی وزارت خارجہ

۷ جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں وزارت کے  ترجمان چاؤ لی جیاننے چین امریکہ تعلقات کے حوالے سے کہا کہچین کا رویہ بالکل واضح  ہے ۔وزیر خارجہ وانگای نے کہا ہے کہ فریقین کو مذاکرات کے ذریعےمختلف نظام و ثقافت اور مختلف ترقیاتی مراحلکے حامل بڑے ممالک کے درمیان پرامن بقااورمشترکہ مفادات کا طریقہ کار تلاش کرنا چاہیے۔

چاؤ لی جیان نے نشاندہی کی کہ امریکہ نے جو بویا ہے اسے خود ہی کاٹنا پڑے گا۔ انہوں نےاس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اپنے طریقہ کار کو تبدیل کر کے چین کے ساتھ مل کر باہمی احترام،مسابقت اور پرامن بقائے باہمی پر عمل پیرا ہوگا ۔مثبت اورمستحکم چین امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے حق میں بہتر اورمفید ہیں۔