Official Web

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں یکدم بڑی کمی

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر یکدم ایک روپیہ 9 پیسے سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی کرنسی کی قدر ایک روپیہ 9 پیسے گر گئی جس کے بعد قیمت 162 روپے 32 پیسے سے کم ہو کر 161 روپے 23 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 120.39 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47672.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.25 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔ جبکہ کاروبار کے دوران 9 کروڑ 11 لاکھ 7 ہزار 352 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو بیس ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔