Official Web

وائرس کا سراغ لگانے میں امریکہ کا موقف غیرذمہ دارانہ ہے

کچھ عرصے سے  کووڈ-۱۹ کے ماخذ کا سراغ لگانے کے معاملے پر امریکہ کے بعض افراد سیاست کر رہے ہیں تاہم اپنے ہی ملک میں وبا کے ابتدائی پھیلاؤ  کے حوالے سے موجود شکوک و شبہات کے بارے میں وہ خاموش ہیں ۔  اس سے  نہ صرف امریکہ کا دوغلا پن عیاں ہوتا ہے بلکہ لوگ بجا طور پر یہ سوچ رہے ہیں کہ  اس کے پیچھے لازماً ،امریکہ کے کوئی مذموم مقاصد ہیں۔

عالمی برادری کے پاس امریکہ میں وائرس کا سراغ لگانے کا مطالبہ کرنے کے مضبوط جواز موجود ہیں ۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی پانچ ریاستوں میں دسمبر ۲۰۱۹ میں کووڈ-۱۹ وائرس سے متاثر ہونے کے ثبوت موجود ہیں جب کہ نیوجرسی کے شہر بیلی ویل کے میئر نومبر ۲۰۱۹ ہی میں نوول کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔اس کے علاوہ امریکہ کی مشکوک  فورٹ ڈیٹرک بائیو لیب  سمیت بیرونی ممالک میں موجود امریکہ  کی ۲۰۰ سے زائد لیبارٹریز کے بارے میں بھی بہت سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں ۔ اسی لیے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ ان تمام معاملات سے متعلق امریکہ عالمی برادری کے سامنے وضاحت پیش کرے ۔