Official Web

عائشہ عمر کا خود سے متعلق کیے گئے عہد کا ویڈیو کلپ وائرل

اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کا رمضان المبارک کے دوران شو میں کیے گئے ایک عہد سے متعلق ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے عہد کیا ہے کہ انہوں نے ہر جمعہ روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ عمر کا دوران رمضان نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کا یہ انٹرویو کلپ خاصا وائرل ہورہا ہے۔

پروگرام میں اداکارہ کے ہمراہ شوبز کی دیگر شخصیات کومل عزیز خان اور نمرہ خان بھی شریک ہوئیں تھی۔

دوران شو عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیاہے کہ رمضان کے بعد ہر جمعہ روزہ رکھیں گی۔

 

عائشہ عمر کے مطابق انہیں روزے پسند ہیں اور روزہ انسان کے جسم کے لیے ایک بہت اچھا ڈیٹوکس ہے لہٰذا ہفتے میں ایک دن روزہ رکھنا کسی بھی انسان کے لیے مشکل نہیں ہے اس لیے رمضان کے بعد ہر جمعے روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ کی گفتگو پر کومل عزیز نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوچاہوا ہے کہ وہ بھی روزہ رکھیں گی لیکن یہ پتا نہیں کب ہوگا۔