Official Web

مسئلہ خواتین کے کپڑوں میں نہیں مردوں کی ذہنیت کا ہے: مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مسئلہ کپڑوں کا نہیں مردوں کی ذہنیت کا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات کا جیو نیوز کے پروگرام’ ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں میزبان سہیل وڑائچ کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے۔

دوران انٹرویو میزبان کی جانب سے اداکارہ سے وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق دیے گئے بیان پر سوال کیا گیا۔

سوال کے جواب میں مہوش حیات نے اپنی ایک فلم کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم کے بیان کی مخالفت کی اور کہاکہ مسئلہ لوگوں کی ذہنیت میں ہے کپڑوں میں نہیں۔

 مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کی ذہنیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، مغرب میں تو خواتین بہت طرح کے کپڑے پہنتی ہیں لیکن مجھے بطور خاتون کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ کوئی مجھے دیکھ رہا ہے یا کوئی مجھے گھور رہا ہے لہٰذا اگر مسئلہ یہاں ہے تو میرے خیال میں یہ مسئلہ ذہنیت کا ہے اور ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔

%d bloggers like this: