Official Web

کسی کو پرچی یا شارٹ کٹ کہنا انتہائی غلط ہے :رمشا خان

کراچی:  اداکارہ رمشا خان نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی کے ذاتی تجربے کے بارے میں جانے بغیر ان پر تنقید نہ کریں۔ کسی کو پرچی یا شارٹ کٹ کہنا انتہائی غلط ہے۔

رمشا خان کا ایک ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اقربا پروری سمیت صارفین کی جانب سے فنکاروں کیلئے تنقیدی رویے پر بات کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں رمشا خان نے ناقدین سے متعلق کہا کہ جو لوگ اس طرح سوچتے ہیں کہ کوئی فنکار اقربا پروری کے طور پر انڈسٹری میں آیا ہے یا کسی کو جج کرتے ہیں تو آپ کو نہیں پتا کہ یہاں تک پہنچنے کیلئے اس کا سفر کیسا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ پرچی پرچی کہتے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم ہوتا کہ جسے وہ یہ کہتے ہیں وہ کتنی محنت کر رہا ہوتا ہے۔

رمشا نے کہا کہ کسی کو کہنا کہ یہ تو شارٹ کٹ پر آ گیا ہے یا یہ تو پرچی پر آ گئی ہے، بہت غلط بات ہے، ہم سے متعلق صرف خدا فیصلہ کر سکتا ہے کہ ہم کیسے ہیں۔