چین ،سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت میں مئی کے دوران اضافہ

اُرمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے میں مئی کے دوران غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 48.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اُرمچی کسٹمز کے مطابق مئی میں سنکیانگ کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 12.54 ارب یوآن (تقریباً 1.94 ارب امریکی ڈالرز) تھا ۔ یہ اعدادوشمار سال 2019 میں اسی مدت کے مقابلے میں 21.9 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں ۔

علاوہ ازیں نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلسل تین ماہ سے اس خطے کی بیرونی تجارت میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہورہا ہے۔

اُرمچی کسٹمز کا کہنا ہے کہ سنکیانگ نے تجارتی حجم میں تیزی سے نمو دیکھی ہے جس میں اس کے اہم تجارتی شراکت داروں میں قازقستان ، کرغزستان اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آر سیپ) کے ارا کین شامل ہیں۔

سال 2021کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران سنکیانگ اور قازقستان کے مابین درآمدات اور برآمدات کا حجم 28.48 ارب یوآن ہوگیا ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.4 فیصد زیادہ ہے۔

صرف مئی میں اس خطے کی علاقائی جامع اقتصادی شراکت  داری کےرکن ملکوں کے ساتھ تجارت میں ایک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس نے گزشتہ سال کی نسبت 50.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے ۔

کسٹمز بیورو نے واضح کیا ہے کہ مکینیکل اور برقی مصنوعات ، لباس اور اس سے منسلک دیگر اشیاء ، جوتے اور بوٹس اس خطے سے برآمد ہونے والی اہم اشیا میں شامل ہیں۔