Official Web

اسرائیلی کمپنی کا جاسوسی سافٹ ویئر بے نقاب

حالیہ دنوں اسرائیلی کمپنی کا جاسوسی کرنے والا سافٹویئر پیگاسسلوگوں کی توجہ کا مرکوز ہے ۔ یہ سافٹویئر خفیہ طور پر غیرملکی سربراہان ، شاہی افراد ، اہمسیاسی و کاروباری شخصیات اور صحافیوں کے موبائلفون کی نگرانی میں استعمال کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق زیر نگرانی موبائل فون نمبرز کی تعداد پچاس ہزار سے زائد ہے ۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے موبائل فون کی بھی جاسوسی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عراق اور جنوبی افریقہ کے صدر  ، پاکستان، مصر اور مراکش کے وزرائے اعظم سمیت کم ازکم چودہ اہم سیاسی شخصیات کی جاسوسی کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں  کچھ سابق وزرائےاعظم بھی شامل ہیں۔ 

فرانسیسی میڈیا کے مطابق  صدر میکرون کے ایک موبائل فون کی جاسوسی کا امکان ہے جبکہ ممکنہ طور پرنگرانی کا یہ عمل مراکش کے خفیہ ادارے کی جانبسے کیا گیا ہے ۔ فرانسیسی ایوان صدر کے مطابقاس واقعہ کی تفتیش جاری ہے  تاہم اگر اس میں کوئیصداقت ہے تو بلاشبہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے ۔ بیستاریخ کو پیرس کے پراسیکیوٹرزنے اعلان کیا کہ مراکشکے خفیہ ادارے کی جانب سے پیگاسسکے ذریعےفرانسیسی صحافیوں کو مانیٹر کرنے کے واقعے کیتفتیش شروع کر دی گئی ہے ،لیکن مراکش نے متعلقہالزام کی تردید کی ہے ۔