ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی حمایت کے لیے ٹھوس اقدامات

حالیہ دنوں چین کے صوبہ حہ نان میں  شدید بارشوں کےباعث  جن جو سمیت چند دیگر شہر  سیلاب کی زد میں ہیں۔اسنازک موقع پر  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے ہم وطنوں نے مختلف انداز سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے  سوشل میڈیا پر حوصلہ افزاپیغامات سمیت نقد رقوم اور سامان مہیا کیا ہے۔  چین کی قومیعوامی کانگریس کے ہانگ کانگ کے رکن ، ہانگ کانگ صنعتی ایسوسی ایشن کے سربراہ وو چھیو بے نے کہا کہ چینیمرکزی حکومت ہمیشہ عوام کی جانی و مالی سلامتی کو اولین حیثیت دیتی ہے ۔ جہاں عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو گا ، وہاںہماری ہر دلعزیز پیپلز لبریشن آرمی موجود ہوگی۔ حہ نان ہمت کرو اور مل کر کوشش  کرو !

چین کی قومی  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ہانگ کانگ کے مندوب یانگ چی ہونگ نے دس لاکھ ہانگ کانگ ڈالر زعطیہکیا ہے  اور ہانگ کانگ اینگ ہوانگ گروپ نے  جن جو شہر  میںسیلاب سے نمٹنے اور امداد کے لیے ایک کروڑ چھتیس لاکھ  چینییوان فراہم کئے ہیں ۔