Official Web

وو ہان لیبارٹری سے وائرس اخراج کا مفروضہ سائنسی اصولوں سے متصادم ہے ، چین کا قومی صحت کمیشن

چینی ریاستی کونسل نے بائیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میںکووڈ۱۹ کے ماخذ کی تلاش کے بارے میں آگاہ کیا۔  قومی صحتکمیشن کے نائب ڈائریکٹر زنگ ای شن نے کہا کہ ماہرین کے تجزیوں کی روشنی میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ کووڈ-۱۹ وائرس "مصنوعینہیں ہے بلکہ فطری ہے ۔ 

جناب زنگ نے کہا کہ تاحال ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں کوئی ایک بھی فرد کووڈ۱۹ سے متاثر نہیں ہوا ہے ۔ ادارے میں سرے سے کورونا وائرس انفیکشن کے حوالےسے تحقیق نہیں کی گئی لہذا مصنوعی وائرس یا لیبارٹری سےوائرس اخراج کیسے ممکن ہے۔  ایسا مفروضہ عقلی اور سائنسیقوانین سے متصادم ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نےخود ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وا ئرولوجی کا دورہ کیا  اور ان کا ماننا ہے کہ لیبارٹری سے وائرس اخراج ناممکن ہے ۔مذکورہ ماہرینمختلف شعبوں میں مستند اور تجربہ کار ہیں ،ہم ان کے تحقیقینتائج کا احترام کرتے ہیں۔