Official Web

فورٹ ڈیٹرک بائیولوجیکل لیبارٹری ، یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا امریکہ کو جواب دینا چاہئے!وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے اکیس تاریخکو رسمی پریس کانفرنس میں کہا  کہ 21 جولائی کی سہ پہر تک ، تقریباً5 ملین چینی نیٹیزین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میںڈبلیو ایچ او سےامریکہ کی فورٹ ڈیٹرک بائیولیب کی تحقیقات کامطالبہ کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی تعداد چینی عوام کی امنگوں کینمائندگی کرتی ہے۔نوول کورونا وائرس کا سراغ لگانے کے امورمیں سیاست کرنے کی امریکی کوشش کے خلاف یہ چینی عوام کےغم و غصے کا اظہار ہے۔فورٹ ڈیٹرک بائیولیب کی تفتیش کرناچینی عوام سمیت تمام ممالک کے لوگوں کی آواز ہے اور یہ ایکایسا سوال ہے جس کا جواب امریکہ کو  دینا ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ  "اس وبا کی وجہ سے اپنے ملک میں تقریباً630،000 جانیں ضائع ہونے کے تناظر میں ، امریکہ کو شفافیت کامظاہرہ کرنا چاہئے اور ملک میں اس وباء کے منبع کی مکمل تحقیقاتکے لئے مؤ ثر اقدامات اختیار کرنا چاہئیں، امریکی میں انسداد وبا کینا اہلی کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کرنی چاہئیں۔ فورٹ ڈیٹرکبائیولیب اور دوسرے ممالک میں امریکہ کی 200 سے ایسی لیبز کیپوری طرح سے تفتیش کی جانی چاہیے  اور دنیا کے عوام اور بینالاقوامی برادری کو ایک واضح جواب دینا چاہیے۔