Official Web

چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے تین بچوں کی پالیسی پر عمل درآمد کی وضاحت

اکیس جولائی کو چین کی ریاستی کونسل کے نیوز دفتر کی جانب سےمنعقدہ پریس کانفرنس میں چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب سربراہیو شیو جون نے موجودہ مرحلے میں تین بچوں کی پالیسی اور متعلقہاقدامات کی وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرفاس اقدام کا مقصد  چین میں شرح پیدائش کی سطح میں آنےوالے کمی کے رجحان کو ختم کرنا  ، پیدائش کی شرح اضافہ میںہونے والی مسلسل کمی کی وجہ سے لاحق خطرات کا فعال طور پرجواب دینا ، اعتدال پسند شرح پیدائش کو فروغ دینا ، آبادی کےڈھانچے کو بہتر بنانا ، اور عمر رسیدہ آبادی کا مقابلہ کرنے سے نمٹنا ہے۔  دوسری طرف ،یہ غربت کے خاتمے اور  نسبتاً خوشحالمعاشرے کی جامع طور پر تعمیر  کو مضبوط بنانے ، اور انسان اورفطرت کے ہم آہنگی بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ کہا جاسکتا ہے کہ تین بچوں کی پالیسی اور متعلقہ اقدامات کا مقصدآبادی کی ترقی کی نئی صورتحال میں ہونے والی تبدیلیوں کو مزیدموافق بنانا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزیکمیٹی نے چین کے بنیادی قومی حالات، عہد حاضر کے تقاضوںاور طویل مدتی ترقیاتی رجحانات کے مطابق یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔