Official Web

ملک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

ملک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، کہیں مساجد اور کہیں کھلے میدانوں میں بھی نماز عید ادا کی جائے گی۔

نماز عید کے بعد شہری سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان عید کی تعطلیلات نتھیا گلی میں گزاریں گے اور عید کی نماز بھی وہیں ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی میں دو جانوروں کی قربانی دیں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لہٰذا حکومت نے عید کے موقع پر عوام سے کورونا ایس اوپیز (ضابطہ کار) پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔