Official Web

یمنیٰ زیدی کی شاعری نے مداحوں کو سحر میں جکڑ لیا

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے خیالات کی عکاسی لفظوں کے ذریعے کرتی دِکھائی دے رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی ماضی میں بھی اس قسم کی ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہی ہیں جس میں انہوں نے اپنی لکھی گئی شاعری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔

اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو میں شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کچھ جملے کہے جو ان کے مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔

 

 

اداکارہ کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹ پر اب تک 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ متعدد صارفین اس پر اپنا تبصرہ پیش کرچکے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہےکہ یمنیٰ شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے الفاظ سے لوگوں کے دِلوں میں گھر کرنا جانتی ہیں۔