Official Web

اداکارہ مہوش حیات اپنے بالوں کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات اپنے بالوں کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں سے اپنے بالوں کے حوالے مشورہ مانگ لیا ۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے اور تھوڑی الجھن میں ہوں۔ کیا مجھے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھانا چاہیے یا پھر ہیر کٹ کروا کر بال چھوٹے کروا لوں ؟ اس فیصلے میں میری مدد کریں۔

اداکارہ نے اپنے پیغام کے ساتھ نئی تصویر بھی شیئر کی۔

%d bloggers like this: