Official Web

جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ’پیگساس‘ کیا ہے؟

لاہور:  جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ’پیگساس‘ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

سافٹ ویئر ’پیگساس‘ ایک انتہائی چالاک جاسوسی پروگرام ہے جسے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ نے تخلیق ہے کیا ہے۔ یہ کمپنی کیو سائبر ٹیکنالوجیز کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔

پیگاسس موبائل فون سے تمام ڈیٹا نکال کر اپنی جانب منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اب تک کے کامیاب جاسوس پروگراموں میں سے ایک ہے۔

پیگاسس فون کالز ریکارڈ کر سکتا ہے۔ یہ موبائل فون سے ڈیٹا کو کاپی کرکے انھیں آگے بھیج سکتا ہے۔ یہاں تک کہ یہ آپ کے موبائل کیمرہ سے آپ کی ویڈیو یا تصویر بھی بنا سکتا ہے۔

پیگاسس دنیا میں زیادہ استعمال ہونے والے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ اور ایپل کے آئی او ایس کو نشانہ بناتا رہا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ سافٹ ویئر اتنا جدید ہے کہ صارف سے رابطہ کیے بغیر ’زیرو کلک‘ کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے جاسوسی کر سکتا ہے۔

جیسے ہی یہ سپائی ویئر موبائل فون میں انسٹال ہوتا ہے تو یہ فون کا نجی ڈیٹا بشمول اس کے پاس ورڈ، اس کی کال، اس کے ٹیکسٹ میسجز اور اس کی ای میل تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔

یہ خطرناک جاسوسی سافٹ ویئر ایک سمارٹ فون کو جاسوسی کے پورے نظام میں تبدیل کر دیتا ہے۔

اس پروگرام کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اس کی شناخت نہ ہو سکے اور اس کی سرگرمی خفیہ رہے۔

اس کی مدد سے موبائل فون کے فارنزک تجزیے کو دھوکا دیا جا سکتا ہے۔ یہ اینٹی سافٹ ویئر سے بھی بچ سکتا ہے۔

پیگاسس موبائل فون میں چلنے کے لیے کم سے کم بینڈ وتھ استعمال کرتا ہے تاکہ موبائل فون استعمال کرنے والے کو کسی قسم کا شک نہ گزرے۔

%d bloggers like this: