Official Web

مون سون نے رت بدل دی: اسلام آباد، لاہور میں ابر رحمت نے موسم حسین بنا دیا

لاہور:  مون سون نے رت بدل دی۔ بارشوں کا سپیل رنگ دکھانے لگا۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بادل برسنے سے حبس کی شدت میں کمی آگئی ہے۔ اسلام آباد، لاہور میں ابر رحمت نے موسم حسین بنا دیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

آسمان سے برستی بوندوں نے موسم کا مزا دوبالا کر دیا۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم کو دلفریب بنا دیا، حبس میں بھی کمی آگئی۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، گوجرہ، قصور، ظفر وال میں بھی ابر رحمت برسا۔ جھنگ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔

کراچی میں بھی بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔