Official Web

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے

ریاض:  سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سمیت دنیا کے اکثر ملکوں میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان عید اور سنت ابراہیمی کی تیاریوں میں مصروف ہیں

کورونا کے باعث لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے۔ اس لیے لبنان، عراق، شام، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک کے شہری بازاروں اور مویشی منڈیوں میں مہنگائی کی شکایت کرتے نظر آئے۔ بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد کو ڈھاکہ اور دوسرے بڑے شہروں سے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔

جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پاکستان کی طرح کل عید منائی جائے گی۔

%d bloggers like this: