Official Web

صارفین کی رازداری کو محفوظ بنانے کیلئے گوگل کا نیا فیچر

کیا کبھی گوگل پر کوئی بھی ایسی چیز سرچ کیے جانے کے بعد آپ کے ذہن میں ایسا خیال آیا ہے کہ کاش کوئی ایسا بٹن ہوتا جس کے ذریعے باآسانی اور فوری طورپر سرچ ہسٹری سے ان چیزوں کو حذف کردیا جاتا۔

اگر ایسا کوئی خیال آپ کے ذہن میں بھی آیا ہے تو اس حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے حال ہی میں ایک ایسا ہی نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروادیا ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت گوگل صارفین اب موبائل سے آخری 15 منٹ کے دوران کی گئی سرچ ہسٹری فوری طور پر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ آپشن اس سے قبل محدود سطح پر متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس آپشن کو تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا گیاہے۔

گوگل کا نیا آپشن فی الحال آئی او ایس ایپ پر متعارف کروایا گیا  تاہم  اس سال کے آخر تک اس فیچر کو  اینڈرائیڈ موبائلز تک بڑھایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق سرچ ہسٹری کو فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ صارف کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنے کے لیے بہترین ہے ۔

یہی نہیں گوگل اب صارفین کو اپنی سرچ ہسٹری پرائیویٹ کرنے کے لیے پاسورڈ آپشن بھی آفرز کررہا ہے۔

خیال رہے کہ ڈیسک ٹاپ پر ہسٹری سرچ کا ڈیلیٹ آپشن سیٹنگ ہسٹری میں آٹو ڈیلیٹ ہر تین، اٹھارہ یا چھتیس ماہ کے لیے موجود ہے یا پھر اسے مینوئل طریقے سے ڈیلیٹ کرنا پڑتاہے۔

%d bloggers like this: