Official Web

چین کی جانب سے غیرملکی پابندیوں کے خلاف قانون کو مختلف حلقوں کی بھرپور حمایت حاصل

ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کے خصوصی کمشنر دفتر کےترجمان نے بارہ تاریخ کو  کہا کہ  غیرملکی پابندیوں کےخلاف قانون ، چند مغربی ممالک کی بالادستی اور طاقتکی سیاست کے خلاف  نہایت ضروری ہے،قومیخودمختاری،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کی اشدضرورت ہے ۔یہ قانون عملی اور  طویل المدتی اہمیت کاحامل ہے۔ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کا کمشنر  دفتراس قانون کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ آج چین اور دنیا کےحالات سو برس قبل جیسے ہرگز نہیں ہیں ۔ہانگ کانگکے باشندوں سمیت ایک ارب چالیس کروڑ سے زائدچینی عوام کسی بھی بیرونی قوت کی جانب سے چین کےاندرونی معاملات میں ہر قسم کی مداخلت کی بھرپورمخالفت کریں گے۔ چینی حکومت اور عوام قومیخودمختاری،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصانپہنچانے والی غیرقانونی یکطرفہ پابندی یا کسی بھی قسم کیبالادست کارروائی پر جوابی رد عمل ظاہر کریں گے ۔

%d bloggers like this: