Official Web

چین میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ

چین کی وزارت تجارت کے 12 تاریخ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق  رواں سال جنوری سے مئی تک چین میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر35.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 481 ارب یوان رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق  جنوری سے مئی تک بیرونی سرمایے سے چلنے والے18,497نئے ادارے قائم کیے گئے جس میں سالانہ بنیادوں پر 48.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔  صنعتی اعتبار سے اسی مدت کے دوران ملک بھر میں سروس انڈسٹری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 381.9 ارب یوان رہی ہے جس میں سالانہ اضافے کا تناسب 41.6 فیصد ہے۔ ہائی ٹیک صنعتوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 34.6 فیصد کا اضافہ ہوا ، جس میں ہائی ٹیک سروس انڈسٹریز میں 37.6 فیصد کا اضافہ ہوا ، اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی صنعتوں میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا۔اسی طرح "بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک ، آسیان اور یورپی یونین کی حقیقی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 54.1 فیصد ، 56فیصد اور 16.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

علاقائی نقطہ نظر سے چین کے مشرقی ، وسطی ، اور مغربی علاقوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بالترتیب 37فیصد ، 36فیصد اور 10.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔