Official Web

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع سوپور میں فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے انتقاماً مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے ان افراد کو شہید کیا۔

بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف وادی میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔