Official Web

ملک میں کورونا سے مزید 56 اموات، مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد ریکارڈ

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا وائرس سے مزید 56 افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا کے 1200 سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق  24گھنٹےکے دوران کورونا وائرس سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق 12 جون کو ملک بھر میں 36 ہزار 368 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے کورونا کے 1239 نئے مریض سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا کہنا ہےکہ 24گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے تین( 3.4) فیصد رہی۔

ادھر اسلام آباد میں کورونا کی کم ترین مثبت شرح اور کیس رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں 24گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔