Official Web

چین میں ثقافتی و قدرتی ورثے کے قومی دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد

بارہ جون کو چین میں ثقافتی و قدرتی ورثے کا16واں قومی دن منایا گیا ہے۔اس موقع پر چین کے قومی ادارہ برائے ثقافتی ورثہ  کےسربراہ  لی چھون نے تہذیب و تمدن کےعالمی تبادلوں و باہمی استفادے کے فروغ پر زوردیا۔
اسی روز قومی دن کی مناسبتسےایک سرگرمی چین کے جنوب مغربیشہر چھونگ چھنگ میں منعقد ہوئی۔لی چھون نےافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہحالیہ برسوں میں چین کے ثقافتی ورثےکے تحفظ کو موثر طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے ۔سالانہ تقریباً تیس ہزار ثقافتی نمائشیں منعقد ہوتیہیں،تین لاکھ سے زائد تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیاجاتا ہے اور ایک ارب سے زائد افراد عجائبگھروں یا ثقافتی ورثہ سائٹس کی سیاحت کےدوران قدیم ورثے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 
اطلاعات کے مطابق چین میں عالمی فہرست میںشامل چودہ قدرتی ورثے موجود ہیں اور چین استعداد کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔