Official Web

چین کے مریخ مشن "تھیان وین۔ون” کے دوران تاریخی عالمی پیش رفت

چین کے قومی خلائی ادارے  نے بارہ جون کوایک پریس کانفرنس میں مریخ تحقیقی مشن کے حوالے سے اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ادارے کے ترجمان شیو ہونگ لیانگ نے کہاکہ "تھیان وین۔ونمشن خلائی شعبے میں چینکی خود انحصاری اور جدت پر مبنی اہم کامیابیہے۔چین کی خلائی ترقی کی تاریخ میں "تھیانوین۔ونمشن کی بدولت پہلی مرتبہ چھ اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں:
پہلی مرتبہ زمین سے مریخ کی جانب ڈیٹیکٹر کی لانچنگ کی گئی۔
پہلی مرتبہ بین سیاراتی پرواز کی تکمیل ہوئی۔
پہلی مرتبہ بیرون ارض  کسی سیارے پرہموار لینڈنگ ہوئی۔
پہلی مرتبہ بیرون ارض  کسی سیارے  کی سطح پرایکسپلوریشن ہوئی۔
پہلی مرتبہ 400 ملین کلومیٹر کے فاصلے پر مشاہداتیو کنٹرول کمیونیکیشن کی تکمیل کی گئی۔
پہلی مرتبہ مریخ سے متعلق براہ راست سائنسی ڈیٹاحاصل کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی خلائی تاریخمیں  "تھیان وین۔وننہ صرف چین کیایک بڑی کامیابی ہے بلکہ اس مشن کی بدولت پہلی مرتبہ مریخ کے مدار میں داخلہ،لینڈنگ اور گشت کے تین اہداف کامیابی سے مکمل کیےگئے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ سیاروںکے تحقیقی میدان میں چین دنیا کی صفاول میں شامل ہو چکا ہے۔