Official Web

چین کا امریکہ پر دوطرفہ تعلقات معمول پر لانے کے لیے کردار ادا کرنے پر زور

گیارہ تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، مرکزی کمیٹیکے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جیے چھی نے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کےساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ عدم تنازعہ، عدم تصادم ، باہمی احترام اور باہمی مفاد کےحصول کے لئے کوشاں ہے ، جبکہ چین اپنی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطیسے دفاع کرتا ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہوہ چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو معمول پرواپس لانے کی کوشش کرے،  امریکہ  "ایکچینکی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنےوعدوں کی تکمیل کرے، امور تائیوان سے احتیاطاور مناسب طور پر نمٹا جائے ، امریکہاپنے ٹھوس اقدامات سےچین-امریکہ تعلقات کے تحفظ اور آبنائے تائیوان کے امن واستحکام  کو برقرار رکھے۔
یانگ جیے چھی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ انسانیحقوق کے حصول میں خودمختاری کا احترام ایکلازمی شرط ہے۔امریکہ کو انسانی حقوق کی آڑ میںدوسرے ممالک کے اندرونی معاملاتمیں مداخلت کے بجائے، امریکہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مسائل کو حلکرنا چاہئے۔
اینٹنی بلنکن نے کہا کہ امریکہ اور چین کے مابینرابطوں کا حالیہ سلسلہ باہمی تعلقات کے لئے فائدہمند ہے  اور امریکہ چین کے ساتھ ہر سطح پررابطے اور تبادلے میں اضافہ کا منتظر ہے۔ امریکہ اہم عالمی اور علاقائی امور پر چین کے ساتھرابطے برقرار رکھنے کی امید  کرتا ہے۔