Official Web

بجٹ 22-2021: کم سے کم تنخواہ 20 ہزار مقرر، تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ

اہور:  حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الائونس جبکہ پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تقریر میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعلان کیا کہ معاشی حالات میں بہتری آئی ہے اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید بھی متاثر ہوئی ہے اس لئے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے اقدامات کا اعلان کیا جاتا ہے جس کے مطابق یکم جولائی 2021ءسے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو دس فیصد ایڈہاک ریلیف الائونس دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اردلی الائونس 14 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 17500 کردیا جائے گا۔ گرید ایک سے پانچ تک کے ملازمین کے انٹیگریٹڈ الائونس 450 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کئے جانے کی تجویز ہے۔